#ٹوئٹر (Twitter)
ٹوئیٹر ایک آن لائن سوشل نیٹ ورک اور مائکروبلاگنگ سروس ہے جو اپنے استعمال کنندہ کو 140 الفاظ پر مشتمل پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اسے انٹرنیٹ کا ایس ایم ایسSMS بھی کہہ سکتے ہیں۔ اور ٹوئیٹر خود بھی ہندوستان میں موبائل فون کے تمام نیٹ ورکس پر ٹوئیٹس کو بذریعہ ایس ایم ایس بھیجنے کی سہولت فراہم کررہا ہے۔ جب ٹویٹر پر لاگ ان ہوتے ہیں تو ایک انتہائی سادہ سا انٹرفیس نظر آتا ہے اور بہت سے لوگوں کو سمجھ نہیں آتا کہ کریں کیا لیکن یہ سادہ نظر آنے والی چیز ً جنگل کی آگ کی طرح کام کرتی ہے۔ کچھ بھی ٹویٹ کیا اور وہ فورا پھیل گئی بس اس کے لیے صحیح طریقے سے آگاہی ہونی چاہیے۔ پہلے تو ایک عدد ٹویٹر اکاؤنٹ بنائیں، کوئی تصویر لگائیں تاکہ لوگ آپ پر یقین کرسکیں اور اپنے بارے میں کچھ معلومات ڈسکرپشن میں ڈالیں اپنی پسند ناپسند نیچر، پروفیشن وغیرہ کے بارے میں اور ساتھ ہی اگر کوئی بلاگ ہو تو اس کا لنک بھی دیں۔ لنک کے لیے الگ آپشن موجود ہے۔ سیٹنگ کے آپشن سے کوئی اچھی سی تھیم منتخب کریں اور اپنی پسند کا بیک گراؤنڈ لگائیں۔ یہ سب معلومات آپ کی پروفائل کو دیکھنے والوں کو فیصلہ کرنے میں کسی حد تک مدد دیتی ہے کہ آپ کو فالو کیا جائے یا نہیں۔
#فالو (Follow)
ٹویٹر میں فرینڈ ریکوسٹ نہیں بھیجتے بلکہ فالو کرتے ہیں یعنی کسی کو اپنی فرینڈ لسٹ میں شامل کرنے کے لیے اس کی کی اجازت کی ضرورت نہیں اگر اس نے اپنی ٹویٹس کو پرائیویٹ نہ کیا ہو۔ زیادہ تر استعمال کنندہ اپنی ٹوئیٹس کو پبلک ہی رکھتے ہیں جو اس کی ڈیفالٹ سیٹنگ ہے کیونکہ ٹویٹس کو پرائیویٹ کرنے سے وہ صرف انہی لوگوں تک پہنچ پائے گی جو اسے فالو کررہے ہونگے۔ تو اپنی پسند کے لوگوں کو تلاش کریں۔ اس کے علاوہ ٹوئیٹر آپ کو بائیں طرف سائیڈ بار میں مشورہ بھی دیتا ہے کہ "کس کو فالو کریں (Who to Follow)
ٹویٹر میں آپ کا یوزر آئی ڈی @ کے نشان سے ظاہر ہوتا ہے سب سے اوپر سرچ (تلاش) کے خانے میں کچھ جاننے والوں کے نام لکھ کر تلاش کریں اور لسٹ میں سے جو پسند آئے اسے فالو کریں۔ جن افراد کو آپ فالو کریں گے ان کے ٹویٹس آپ کو ٹویٹر کے صفحہ اول پر نظر آئیں گے۔ لیکن آپ کے ٹویٹس ان تک اسی وقت پہنچیں گے جب وہ آپ کو فالو کریں گے۔ اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ پھر باتیں جنگل کی آگ کی طرح کیسے پھیلتی ہیں تو اس کا جواب آگے آرہا ہے۔
#ٹوئیٹس (Tweets)
جیسے فیس بک میں اسٹیٹس اپڈیٹ کیا جاتاہے اسی طرح ٹوئٹر میں شیئر کی گئی معلومات کو ٹوئیٹس کہتے ہیں۔ لیکن یہ فیس بک سے کچھ مختلف ہے کہ اس میں اپنا مدعا بیان کرنے کے لیے 140الفاظ کی حد مقرر ہے، 140الفاظ کی حد میں رہتے ہوئے جتنی چاہے ٹوئیٹس کریں۔ یہ ٹوئیٹس آپ ۔ کے روزمرہ پیش آنے والے واقعات، آپ کی پسند، ناپسند، تجربات، معلومات پر مبنی ہوسکتے ہیں۔
#ری_ٹویٹ، رپلائی اور فیورٹ
(Retweet, Reply and Favorite)
ان الفاظ سے آپ کو اندازہ ہو ہی گیا ہوگا کہ ان کا مقصد کیا ہے۔ ری ٹویٹ، رپلائی اور فیورٹ کے بٹن ہر ٹوئیٹ کے ٹھیک اوپر موجود ہوتے ہیں۔ اگر کسی فرد کی کوئی ٹوئیٹ آپ کو پسند آئے اور آپ اپنے فالورز سے شیر کرنا چاہیں تو ری ٹوئیٹ کا بٹن پر کلک کر یں اور اسے شیر کردیں تو یہ آپ کے فالورز تک خود ان کی زبانی پہنچے گا۔ اسی طرح اگر آپ کسی ٹوئیٹ کا جواب دینا چاہتے ہیں تو رپلائی پر کلک کریں گے تو اس بندے کی یوزر آئی ڈی اس میں مینشن ہوگی جیسے رپلائی کیا جارہا ہوگا۔ اسی طرح اگر پسند آجائے تو فیورٹ پر کلک کردیں۔
#مینشن/ کنکٹ (Mention / Connect)
مینشن یا کسی کا ذکر کرنا ایک بہت اہم طریقہ ہے جس میں آپ دوسرے ٹوئٹر یوزرز کو اپنے ساتھ باتوں میں الجھاتے ہیں۔ یہ ایک طرح سے ذاتی پیغام کی طرح ہے لیکن یہ ٹویٹر پہ ذاتی نہیں رہ جاتا بلکہ سب کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔ اہم بات صرف یہ ہے کہ جس کو آپ نے مینشن کیا ہوگا اسے اس کی اطلاع مل جاتی ہے کہ آپ نے کسی ٹویٹ میں ان کا ذکر کیا ہے۔ کسی کو مینشن کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ اسے فالو کررہے ہوں یا وہ آپ کو فالو کررہا ہو۔ آپ کسی کو بھی اپنی ٹویٹس میں مینشن کرسکتے ہیں اور مینشن کرنے کے لیے @ اور اس کے ساتھ اس کی ٹویٹر آئی ڈی استعمال ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس مینشن کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ اس کے ذریعے دوسرے لوگوں کو اپنے ساتھ بات چیت میں ملوث کرسکتے ہیں۔ مختلف ٹی وی اینکرز اور اہم افراد کو براہ راست ٹوئیٹ کرکے کوئی مشورہ، کوئی شکایت یا ان کا مذاق اخلاقی دائرے کے اندر رہتے ہوے اڑاسکتے ہیں۔ ان کی دوسرے گروہ کی طرفداریوں کو آشکار کرسکتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔
ٹوئیٹس میں اپنے ذکر (مینشن) کو دیکھنا:
ٹوئیٹس میں اپنے ذکر / مینشن کو دیکھنے کے لیے بائیں طرف سب سے اوپر Connect@ کا بٹن موجود ہے۔ جب اس پر کلک کیا جائے تو یہ دائیں طرف Interactions کے حصے میں ان تمام ٹوئیس کو جن میں آپ کا ذکر ہے (جہاں آپ مینشن کیے گئے ہیں) دکھائے گا۔ اس کے علاوہ آپ کی ٹوئیٹس کو کتنے لوگوں نے ری ٹوئیٹ کیا ہے؟ کتنوں نے فیورٹ کیا ہے؟ اور کتنے نئے افراد نے آپ کو فالو کرنا شروع کیا ہے؟ یہ تمام معلومات بھی یہیں سے دیکھی جاسکتی ہیں۔
#ٹرینڈز (Trends)
ٹوئیٹر کی سب سے خاص بات جس سے باتیں جنگل کی آگ کی طرح پھیلتی ہیں ٹرینڈز ہیں۔ ٹرینڈز دراصل کسی خاص وقت میں کسی خاص موضوع کے بارے میں کی جانے والی ِ ٹوئیٹس کو کہتے ہیں۔ ورلڈ وائیڈ ٹرینڈ آپ دائیں طرف سائیڈ بار میں دیکھ سکتے ہیں اس کے علاوہ کچھ خاص ممالک میں موضوع بحث مقامی ٹرینڈز کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ورلڈوائیڈ کے ساتھ چینج کے لنک پر کلک کرکے۔
الفاظ سے پہلے ہیش # کا نشان لگایا جاتا ہے اس کا استعمال یہ ہے کہ یہ اپنے ساتھ لکھے گئے پورے لفظ کو ایک لنک میں تبدیل کردیتا ہے اور اگر کوئی اس لنک پر کلک کرے تو یہ ایک تلاش کا صفحہ کھولتا ہے جہاں وہ تمام ٹوئٹس نظر آنے لگتے ہیں جو اس ٹیگ کو استعمال کررہے ہوں۔ ساتھ ہی یہ ٹرینڈز بناتا ہے۔ لہذا کسی بھی دن ہونے والی کسی اہم خبر کو بھی ہیش ٹیگ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے ہیش ٹیگ کو استعمال کرنے کا ضمنی فائدہ بھی ہے کہ لوگ آپ کو جاننے لگتے ہیں جس کی وجہ سے فالورز میں اضافہ ہوتا ہے۔
؎ٹوئٹر میں مشہور ٹرینڈز سے متعلق ہیش ٹیگ ہی سب سے اہم طریقہ ہے اپنی بات کو دوسروں تک پہنچانے کا۔ بس صحیح وقت پر صحیح ہیش ٹیگ استعمال کرنے کی دیر ہے اور پھر آپ دھوم مچاسکتے ہیں۔
اگر آپ چاہیں تو میرا ٹوئٹر ہنڈل فالو کر سکتے ہیں۔👇
https://twitter.com/salafi_rakibul?s=09
Rakibul Islam Salafi (Babu)
Kurla, Mumbai, India
rakibulislam276@gmail.com